واحد نام کا راشن کارڈ برخواست تحصیل آفس یلاریڈی میں سیول سپلائی عہدیدار راج شیکھر کا خطاب

یلاریڈی۔/26جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راشن کارڈ میں ایک ہی نام ہو تو ایسے راشن کارڈز کو منسوخ کرنے سیول سپلائی عہدیدار مسٹر راج شیکھر نے ریونیو عہدیداروں کو مشورہ دیا۔ انہوں نے مقامی تحصیل آفس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں خاندانی سروے کے مطابق دو لاکھ راشن کارڈ اضافہ ہونے کا انکشا ف کیا گیا ہے۔ خاندانوں سے زیادہ موجود راشن کارڈز کو برخواست کرنے حکومت نے احکامات جاری کئے ہیں۔ صرف ایک نام سے ہی چل رہا راشن کارڈ برخواست کرتے ہوئے اس فرد کو خاندان کے دوسرے افراد کے ساتھ ملادیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ پتہ درست نہ ہونے والے راشن کارڈز بھی منسوخ کئے جائیں گے۔ صرف یلاریڈی منڈل میں ہی 70کارڈز ایک نام کے ہیں اور 50کارڈ کا پتہ درست نہ ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ اس موقع پر تحصیلدار شریمتی ناگا جیوتی، ڈپٹی تحصیلدار وینکٹیشم موجود تھے۔ گذشتہ خریف سیزن میں سیول سپلائی کے ذریعہ لئے گئے دھان کو واپس نہ کرنے والے رائس ملس کو نوٹس جاری کئے گئے۔ اے ایس او راج شیکھر نے مزید بتایا کہ یلاریڈی مستقر کی وینکٹ رمنا اگرو انڈسٹری نے گذشتہ سال دھان لی تھی اس میں 2956 کنٹل واپس نہیں کی یہ فوری واپس کرنے کی نوٹس جاری کی گئی۔