بھوپال ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق بی جے پی قائد یشونت سنہا نے دعویٰ کیا کہ اس وقت کے وزیراعظم واجپائی مودی کو جو اس وقت چیف منسٹر گجرات تھے، برطرف کرنا چاہتے تھے کیونکہ 2002ء میں مابعد گودھرا فسادات پر وہ قابو پانے سے قاصر رہے لیکن مبینہ طور پر اڈوانی جی نے انہیں روک دیا اور اس مسئلہ پر کابینی سے استعفیٰ کی دھمکی دی تھی۔
اگر کوئی مودی کو گودھرا سے مربوط کرے تو ؟ : امریندرسنگھ
پٹیالہ ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی پر کانگریس اور گاندھی خاندان کو 1984ء کے سکھ دشمن فسادات کا ذمہ دار قرار دینے پر تنقید کرتے ہوئے امریندر سنگھ نے کہا کہ اگر کوئی آپ کو گودھرا فسادات سے مربوط کرے تو کیا ہوگا ؟۔