وائی ایس آر کانگریس ارکان اسمبلی کی دھرنا احتجاج پر گرفتاری

حیدرآباد 9 جنوری ( این ایس ایس ) ریاستی وزیر فینانس مسٹر اے رام نارائن ریڈی نے آج ایوان اسمبلی کو مطلع کیا کہ پولیس نے وائی ایس آر کانگریس کے ارکان اسمبلی کو اس وقت گرفتار کیا جب انہوں نے ایوان سے معطلی کے بعد رویندرا بھارتی جنکشن پر سٹ ان احتجاج منظم کیا تھا جس کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پیدا ہو رہا تھا ۔ اسمبلی میں جب سیما آندھرا سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی تلگودیشم ڈی نریندر نے ڈپٹی اسپیکر کے علم میں یہ بات لائی کہ وائی ایس آر کانگریس کے ارکان کو پولیس نے ایوان سے معطلی کے بعد گرفتار کرلیا ہے مسٹر رام نارائن ریڈی نے یہ وضاحت دی اور کہا کہ ارکان کو ٹریفک میں خلل پیدا کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔

ام نارائن ریڈی نے کہا کہ وائی ایس آر کانگریس کے ارکان کی گرفتاری کا ایوان میں پیش آئے واقعات سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ایوان سے ایک دن کیلئے معطل کئے جانے کے بعد وائی ایس آر کانگریس کی فلور لیڈر وجئے اماں کی قیادت میں پارٹی ارکان اسمبلی نے رویندرا بھارتی جنکشن پر دھرنا منظم کیا جس کے نتیجہ میں ٹریفک میں خلل پیدا ہوگیا تھا ۔