وائی ایس آر کانگریس کی ضلع سطح کی کمیٹیوں کی عنقریب تشکیل

بھینسہ ۔ 26 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے نو منتخب صدر انیل کمار نے بھینسہ شہر کا دورہ کرتے ہوئے ۔ پارٹی سے وابستہ کارکنوں سے ملاقات کی اور شہر کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کے جذبے سے وہ تلنگانہ میں پارٹی کو مستحکم بنانے کیلئے کوشاں ہیں ۔ اس ضمن میں ضلع سطح کی کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں لائی جارہی ہے اور عادل آباد میں 2 مارچ کو بجرنگ فنکشن ہال میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کا ایک اجلاس منعقد کیا جارہا ہے اور اس اجلاس کے ساتھ ضلع عادل آباد کے تمام منڈلوں اور تعلقوں میں پارٹی کی کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں لائی جائیگی ۔ ضلع صدر کی بھینسہ آمد پر وائی ایس آر کانگریس پارٹی بھینسہ ٹاون انچارج صدر عبدالمقیت کے ہمراہ عمران خان ، ڈاکٹر سید وجاہت علی اور شیخ روف کوبیر منڈل انچارج نے ضلعی صدر کو تہنیت پیش کی ۔