وائی ایس آر پارٹیلیڈرکا قتل، کارکنوں کی تحصیلدار آفس میں توڑ پھوڑ

حیدرآباد۔/29اپریل، ( پی ٹی آئی) وائی ایس آر کانگریس لیڈر کو جو تین افراد کے قتل مقدمہ میں ملزم تھا، آج نامعلوم افراد نے ہلاک کردیا۔ یہ واقعہ ضلع اننت پور میں پیش آیا۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کارکنوں نے اس واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تحصیلدار کے دفتر میں توڑ پھوڑ مچائی اور دو بائیکس کو نذر آتش کیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے پرساد ریڈی کا قتل کردیا وہ وپتاڈو منڈل کا پارٹی کنوینر تھا۔ آج تحصیلدار آفس کے احاطہ میں مسلح افراد نے حملہ کرکے اس کا قتل کردیا۔

کھمم میں دو نکسلائیٹس گرفتار
حیدرآباد۔/29اپریل، ( پی ٹی آئی ) سی پی آئی ( ماوسٹ ) سے وابستہ دو نکسلائیٹس کو آج کھمم میں گرفتار کرلیا گیا۔ پی راینا سکریٹری ریولیشنری پیپلز کمیٹی اور آر بھیمیا عرف باغی کئی مقدمات میں مطلوب تھے۔ ان دونوں کو پولیس نے آج چرالہ منڈل میں گرفتار کرلیا۔بتایا جاتا ہے کہ پولیس کو تقریباً 51 مقدمات میں ان کی تلاش تھی ۔