وائن شاپ حملے کیس میں 5 ملزمین گرفتار

حیدرآباد ۔ /27 نومبر (سیاست نیوز) کالا پتھر پولیس نے تاڑبن چوراہے پر وائن شاپ میں ہوئے قاتلانہ حملے کیس میں ملوث 5 ملزمین کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ /24 نومبر کو محمد سلیم ساکن حسن نگر نے اپنے 4 ساتھیوں محسن ، ساجد اور غوث کے ہمراہ کشن باغ کے ساکن محمد جاوید الیکٹریشن پر اچانک چاقو سے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا تھا ۔ اس سلسلے میں پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور آج انہیں حسن نگر علاقہ میں گرفتار کرلیا گیا ۔ گرفتار ملزمین کو عدالت میں پیش کرکے انہیں جیل منتقل کردیا گیا ۔