ن47نکسلائٹس حامیوں کی خود سپردگی

راجمندری ۔ 8 ۔ نومبر : ( پی ٹی آئی ) : آندھرا پردیش کے ضلع مشرقی گوداوری میں نکسلائٹس کے تقریبا 47 حامیوں نے آج خود کو پولیس کے حوالہ کردیا ۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس وجئے راما راؤ نے کہا کہ مشرقی گوداوری کے رمپا چوڈا ورم میں نکسلائٹس کے تقریبا 47 حامیوں نے پولیس کے روبرو خود سپردگی کی ہے ۔ جن کی عمریں 30 تا 50 سال کے درمیان ہیں ۔ یہ تمام 2005 تا 2008 اس ضلع میں سرگرم تھے اور نکسلائٹس کی سرگرمیوں میں مدد کیا کرتے تھے