ن100 نشستوں پر قابض ہونے کے سی آر کا دن میں خواب

کریم نگر میں تعلیمی اداروں کے مالکین کے سمینار سے کانگریس امیدوار پونم پربھاکر کا خطاب
کریم نگر ۔ 11 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ ریاست نگرانکار سی ایم کے سی آر اس چناؤ میں 100 نشستوں پر قابض ہوجانے کا دن کا خواب دیکھ رہے ہیں ‘ ان خیالات کا اظہار ٹی پی سی سی ورکنگ پریسیڈنٹ پونم پربھاکر نے کیا ۔ کریم نگر ڈی سی سی کے دفتر میں منعقدہ تعلیمی اداروں کے انتظامیہ مالکین کے سنگھم کے زیر اہتمام منعقدہ تحفظاتی سدسو کی منش کمار نے صدارت کی جس میں پونم پربھاکر مخاطب تھے ۔ انہوں نے کہاکہ محض کے سی آر کی دماغی یا پھر حد سے زیادہ خوداعتمادی یا پھر تکبر سے ہی ان کی زبان سے اس طرح دعویٰ کا اعلان ہورہاہے۔ دو لاکھ کروڑ کا قرض لیکر حکومت کو پوری طرح قرض کے گڈھے میں ڈھکیل دینے کا کے سی آر کا کارنامہ ہے ۔ شعبہ تعلیمی اداروں میں نئے جی او جاری کرتے ہوئے ریاست میں شعبہ تعلیم کو لاتلافی نقصان پہنچایا ہے ۔ غیر ضروری شرائط ضابطے قوانین لاگو کرنے سے خانگی انتظامیہ چلانے جا رہے اسکولس کالج بند کرنے کی نوبت پہنچ گئی ہے ۔ اقتدار آتے ہی کانگریس تعلیمی اداروں کے درپیش مسائل کی انتہائی سنجیدگی کے ساتھ غور وفکر کر کے یکسوئی کر دے گی ۔ ہر طرح سے تعلیمی اداروں کی ترقی کے لئے تعاون دیا جائیگا ۔ تلنگانہ پرائیویٹ اسکولس اسوسی ایشن ریاستی صدر وی نریندریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست قائم ہو کر چار سال ہوجانے پر بھی تعلیمی اداروں کی حالت پریشان کن حالات سے دو چار ہے ۔ مختلف بے کار شرائط عائد کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو بند کرلینے کے حد تک پریشان کیا جا رہا ہے ۔ 2400 خانگی اسکولس تھے فی الحال ان کی تعداد 1900 پر پہنچ چکی ہے ۔ اس کے لئے کے سی آر حکومت ذمہ دار ہے ۔ شعبہ تعلیم سے کے سی آر نے پوری طرح سے غفلت اور غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا ہوا ہے اور کارپوریٹ شعبہ کی حوصلہ افزائی کرتے آ رہے ہیں کے سی آر کو اس بار اقتدار پر نہ آنے دینے کے لئے ہم سبھی کو متحدہ کوشش کرنی ہے ۔ ٹی آر ایس پارٹی کو انتہائی شرمناک شکست دینے کی ضرورت ہے ۔ ٹی پی سی سی ایس سی سیل چیرمین آر ے پلی ٹراسما‘ ریاستی صدر کے پی ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں فی الحال تعلیمی شعبہ کا انتہائی براحال ہے ۔ کے جی تا پی جی تک مفت تعلیم فراہمی کا کے سی آر نے وعدہ پور ا نہیں کیا ہے ۔ اس چناؤ میں مہاکوٹمی کے امیدوار وں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کو کہا ۔ اس سمینار سدسو اجلاس میں ٹراسما نائب‘ صدر کے اننت ریڈی اور اسکولس کے صدور کے اننت ریڈی اور مختلف سنگھوں کے قائدین جی رام ریڈی ‘ وی ایس دیواریڈی ‘ جی متش ‘ ایس این ریڈی ‘وی رویندر رڈی ‘ جی وینو‘ این پربھاکر ریڈی ‘ مدھوسودھن جوشی ‘ایم اے ماجد ‘ لنگیا ‘ سریلدھرراجو ‘ شیکھر ‘ رامچندرم ‘ گوپال ریڈی ‘ رمنا ریڈی وغیرہ موجود تھے۔