نیک نام پور میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ نیک نام پورہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا اور اس کی نعش کو سوٹ کیس میں بند کردیا گیا۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 32 سالہ فاطمہ بیگم اپنے شوہر کے مبینہ حملے میں ہلاک ہوگئی۔

سب انسپکٹر حفیظ الدین نے بتایا کہ جابر علی عرف فیصل جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور ساکن نیک نام پورہ نے اپنی بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور قتل کے بعد اس نے اپنے رشتہ دار کو بھی بیوی کے قتل کی اطلاع دی تھی اور نعش کو سوٹ کیس میں بند کردیا۔ پولیس نارسنگی نے ایک اطلاع پر کارروائی انجام دی اور مصروف تحقیقات ہے۔