نیکلس روڈ پر موٹر سائیکلوں کی دوڑ72 نوجوان گرفتار

حیدرآباد ۔ /14 ڈسمبر (سیاست نیوز) نیکلس روڈ پر بائیک ریسنگ میں ملوث 72 نوجوانوں کو رام گوپال پیٹ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ آج صبح سنٹرل زون پولیس نے بائیک ریسنگ کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کیا تھا جس کے نتیجہ میں آج رام گوپال پیٹ پولیس نے نوجوانوں کو تیزرفتار سے گاڑی چلانے پر انہیں گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے نوجوانوں کی عمر 15 تا 18 سال ہے پولیس نے ان کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعہ 279 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کے والدین کو پولیس اسٹیشن طلب کیا اور کونسلنگ کے بعد ضمانت کیلئے رہا کردیا گیا ۔ پولیس نے گرفتار کئے گئے نوجوانوں کو انتباہ دیا تاکہ وہ اپنی حرکتوں سے باز آجائے ۔