نیکلس روڈ پر رہزنی کرنے والے دو افراد گرفتار

حیدرآباد 14 ستمبر (سیاست نیوز) سنٹرل زون ٹاسک فورس ٹیم نے نیکلس روڈ پر ایک شخص کے موبائیل فون اور نقد رقم کی رہزنی میں ملوث 2 رہزنوں بشمول تلنگانہ سکریٹریٹ کے واچ مین کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ محمد عامر جو پیشہ سے تلنگانہ سکریٹریٹ کا واچ مین ہے، اپنے ساتھی 18 سالہ برو نکل نے 13 ستمبر کی شب سنجیوا پارک نیکلس روڈ پر وائی تمپا جو نیکلس ویو ہوٹل کا روم بوائے ہے، کے موبائیل فون، نقد رقم کی رہزنی کرتے ہوئے اُسے زخمی کردیا تھا بعدازاں وہاں سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے شواہد کی بنیاد پر عامر اور نکل کی نشاندہی کرنے کے بعد اُنھیں آج گرفتار کرلیا اور اُن کے قبضہ سے مسروقہ موبائیل فون اور نقد رقم برآمد کرلی۔