نیچرل سن فلاور تیل کے صنعتی نمائش کے دوران بمپر ڈرا کا اعلان

حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : نیچرل ریفائنڈ سن فلاور آئیل نے آج حیدرآباد میں صنعتی نمائش کے دوران منعقدہ نیچرل بمپر ڈرا کے ونرس کا اعلان کیا ہے ۔ اس موقع پر ممتاز شیف سنجے تھما ، برانڈ ایمبسیڈر نیچرل ریفائنڈ سن فلاور آئیل کے ہمراہ کے ایس راؤ ، جی ایم ( سیلز اینڈ مارکیٹنگ ) ، ایس اے آر ایل موجود تھے اور ونرس کو مبارکباد اور انعامات تقسیم کئے گئے ۔ قرعہ اندازی کے ذریعہ ونرس کو منتخب کیا گیا اور انعامات لے جانے کے لیے انہیں مدعو کیا گیا ۔ انعامات میں ہونڈا ایکٹیوا ، برانڈیڈ ایل سی ڈی ٹی وی ، ریفریجریٹر ، ویٹ گرائنڈر کے علاوہ 11 ترغیبی انعامات شامل تھے ۔ مسٹر کے ایس راؤ نے کہا نیچرل ریفائنڈ سن فلاور آئیل ہمیشہ کوالیٹی اور محفوظ پروڈکٹس کی پیشکش کرتا ہے ۔ سنجے تھمانے کہا اس موقع کا حصہ بننے اور نیچرل بمپر ڈرا کے ونرس کا اعلان کرنے پر انہیں مسرت ہوئی ہے ۔ ان ونرس میں رقبہ اسکریچ کارڈ نمبر 00004 بمپر ڈرا ، سید احمد شاہد ، کارڈ نمبر 00186 ، پہلا انعام ، مرتضی 01681 ، دوسرا انعام ، سید نواب 00098 ، تیسرا انعام حاصل کئے جب کہ ترغیبی انعامات کے ونرس میں مسٹر ارشد احمد 00012 ، پی پدما بھوانی 00497 ، گوپال ، 02203 ، حفیظ النساء بیگم 00262 ، نوشین افروز 01086 ، انور ، 0655 ، سید اسمعیل 00587 ، جے پرینکا 00591 ، محمد ایس اظہر 00539 ، سریکانت 01639 ، نذیر النساء 02725 شامل ہیں ۔۔