نیپال کے نئے دستور کا مسودہ اسمبلی میں پیش

کھٹمنڈو ۔ 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کے ڈرافٹنگ کمیٹی نے آج ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے عرصہ دراز سے زیرالتواء ملک کا پہلا دستور مرتب کیا جسے اگر منظوری مل گئی تو اس کے بعد نیپال کو ایک سیکولر اور ہمہ ثقافتی ملک کی حیثیت سے ایک نئی شناخت حاصل ہوگی۔ آج دستور کے مسودہ کو 601 رکنی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اسمبلی نے ڈرافٹنگ کمیٹی کو دستور کا مسودہ تیار کرنے 15 دنوں کا وقت دیا تھا اور کمیٹی نے بھی دی گئی مدت کے اندر ہی مسودہ تیار کرلیا۔ قبل ازیں نیپال ایک ہندو ملک کی حیثیت سے جانا جاتا تھا۔ تاہم نئے دستور کی منظوری کے بعد یہ ایک سیکولر ملک کہلائے گا۔