نیپال کو ایندھن کی سربراہی کیلئے بنگلہ دیش کی پیشکش

کٹھمنڈو۔ 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے آج نیپال کو ایندھن کی سربراہی کے لئے ملک کے کچھ حصوںکو ٹرانزٹ سہولیات فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ یاد رہے کہ ملک کے نئے دستور کے خلاف مادھیسیوں نے عرصۂ دراز سے سرحد پر کئی اہم تجارتی مراکز کو مسدود کر رکھا ہے جس سے نیپال میں ایندھن کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ بنگلہ دیش کو نیپال میں ایندھن کی شدید قلت کا احساس ہے اور اس احساس کو مدنظر رکھتے ہوئے سفیر مشفی بنت شمس نے کہا کہ ان کا ملک (بنگلہ دیش) چٹاگانگ اور موگلا کے ذریعہ ایندھن کی فراہم کے لئے نیپال کو مندرجہ بالا دو شہروں کو بطور راہداری استعمال کرنے کی اجازت دینے تیار ہے۔