نیپال نے ونڈے کرکٹ کی پہلی کامیابی حاصل کرلی

ایمسٹلوین۔4 اگسٹ(سیاست ڈاٹ کام) نیپال نے ہالینڈ کو دوسرے ونڈے میں سخت مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے کر ونڈے کرکٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سومپل کامی کے 61 اور کپتان پارس کھڑکا کے 51 رنز کی بدولت 216 رنز بنائے۔فریڈ کلاسین نے تین ، مائیکل ریپون اور پیٹر سیلار نے فی کس دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ہالینڈ کی ٹیم سخت مقابلے کے باوجود 215 رنز ہی بنا سکی۔ ویسلے بریسی نے71رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈینیئل ٹیر براک بھی 39 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے لیکن اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔ نیپال کی جانب سے سندیپ لمیچھانے نے تین اور للیت بھنڈاری نے دو مہرے کھسکائے۔ سومپل کامی کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔