گلبرگہ ۔ 30 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )یہاں کے تقریباً چودہ خاندانوں کے پینتیس افراد جو درشن کیلئے نیپال گئے تھے زلزلے کے بعد پیدا شدہ نامساعد حالات میں پھنس کر رہ گئے جن کی بحفاظت واپسی کے لیے ریاستی حکومت نے روز اول سے ہی کوشش شروع کر دی تھی اور اس طرح ان افراد کو آج ایک خصوصی طیارے کے ذریعے کھٹمنڈو سے یہاں لایا گیا۔آج ٹور آپریٹر مسٹر ملیشی نے کہا کہ جس وقت زلزلہ آیا تمام سیاح ہند نیپال سرحد پر واقع پوکھرن میں تھے اور ان میں چند بسوں میں بیٹھے تھے اور بعض شاپنگ کر رہے تھے۔