حیدرآباد 26 اپریل (سیاست نیوز) نیپال میں آئے زلزلے میں شہر سے تعلق رکھنے والی خاتون ایڈوکیٹ اور سافٹ ویر انجینئر لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ حیات نگر لکچرر س کالونی کی ساکن 42 سالہ جیوتی جو رنگا ریڈی کورٹ کی وکیل ہے اپنے شوہر 47 سالہ ایم رمنا راو جو ہیچریز ملازم ہے اپنی بیٹیوں 20 سالہ جانویکا اور 16 سالہ ساتویکا کے ہمراہ 24 اپریل کو شمس آباد سے دہلی اور وہاں سے کھٹمنڈو تفریح کیلئے پہنچے تھے ۔ کل رمنا راو کی بہن ستیہ وتی نے ان سے فون پر رابطہ کیا تھا اور بات کی تھی لیکن آج دوپہر دوبارہ زلزلوں کے بعد رمنا راو اور انکے ارکان خاندان کا پتہ نہ چل سکا اور موبائیل فونس سوئچ آف بتائے گئے ہیں۔ انکے ارکان خاندان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔اسی طرح خاتون سافٹ ویر انجینئر پی نیلما 21 اپریل کو ہمالیہ پہاڑ کی سیر و تفریح کیلئے گئی ہوئی تھی لیکن اس کے والد شریا نے زلزلے کے جھٹکوں کے بعد اس سے فون پر ربط قائم کرنے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہے ۔