نیو یارک میں ہندوستانی سفارتکار کی گرفتاری کے حالات پر امریکی سفیر کا اظہار افسوس

نئی دہلی 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )امریکی سفیر برائے ہند نینسی پاویل نے آج اپنے نئے سال کے پیغام میں ان حالات پر اظہار افسوس کیا کہ جن کے نتیجہ میں ہندوستان کی نائب قونصل جنرل دیویانی کھوبر گاڑے کو گرفتار کیا گیا تھا جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات میں کشدیگی پیدا ہوگئی کیونکہ دونوں اس مسئلہ پر اپنے اپنے موقف پر اٹل ہیں ۔ نینسی پاویل کو دیگر امریکی سفارتکاروں کے ساتھ ان تمام مراعات سے محرومی کا سامنا ہے جن سے وہ ہندوستان میں اب تک استفادہ کررہی تھی ۔ ہندوستانی سفارتکار کے خلاف کارروائی پر یہ ہندوستانی کا جوابی اقدام تھا ۔ امریکی سفیر نے کہا کہ وزیر خارجہ امریکہ جان کیری بھی ان حالات پر اظہار افسوس کرچکے ہیں جن کے تحت ہندوستانی سفارتکار کو گرفتار کیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ لیکن ہمیں یقین ہے

کہ باہمی تعلقات میں مسلسل توسیع کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے مختلف متاثر کن تبدیلیوں کا حوالہ دیا جوہندوستان اور امریکہ کے درمیان وسیع تر شعبوں میں آرہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیشرفت کی کارروائی ہندوستانی قونصل خانہ کے ایک عہدیدار اور اس کی گھریلو خادمہ کے مسئلہ پر پیشرفت جاری ہے اور مختلف رد عمل منظر عام پر آئیں ہیں ۔ ہندوستان مسلسل مطالبہ کررہا ہے کہ کھوبر گاڑے کے خلاف مقدمہ سے غیر مشروط دستبرادری اختیار کرلی جائے ۔ سفارتکار کی گرفتاری اور بعدازاں اس کے ساتھ بد سلوکی پر ہندوستان میں ملک گیر احتجاج کا آغاز ہوگیا تھا ۔