نیو ماڈل اسکول کا گریجویشن ڈے فنکشن

حیدرآباد 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسکولی سطح پر مختلف مقابلہ جات یا پروگرامس عام ہیں لیکن نیو ماڈل اسکول جو دودھ باولی علاقہ میں واقع ہے ۔ یونیورسٹی کے کانوکیشن طرز پر منی کانوکیشن تقریب ’’گریجویشن ڈے‘‘ کے نام سے منعقد کی جس میں تمام اسنادات انعام یافتگان کو ڈگری ملبوسات میں شریک کیا گیا اور اس منفرد اور خصوصی تقریب کے انعقاد کیلئے جناب خلیل الرحمن سکریٹری پرنسپل نے جامعہ نظامیہ کے وائس چانسلر( شیخ جامعہ) کو مدعو کیا ۔ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر ریٹائرڈ احمد بشیر الدین فاروقی کو بھی اعزازی ڈگری گون پہنا کر عطا کی گئی ۔