نیوی ڈے کے موقع پر 4 ڈسمبر کو آپریشنل مظاہرہ

وشاکھاپٹنم۔ 30 نومبر (پی ٹی آئی) 4 ڈسمبر کو منائے جانے والے ’’نیوی ڈے‘‘ کے موقع پر 1971ء کی جنگ کے دوران ہندوستانی بحریہ کی جانب سے کئے گئے کامیاب آپریشن کی یاد میں کئی ایک سرگرمیوں کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ آج یہاں نیوی کی ایک ریلیز میں کہا گیا کہ اس ایونٹ کے سلسلے میں کئی تقاریب منعقد ہوں گی بشمول آر کے بیچ پر وار میموریل پر پھول کی پیشکشی، نیول شپس کا آپریشنل ڈسپلے، آبدوز، انڈین ایرفورس کے ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر کا ایروبیٹک ڈسپلے۔ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو اس ایونٹ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔