ایران نے نیوکلیئر خواہشات کے متعلق جو تہران پر الزامات لگائے ہیں وہ ’’بے بنیاد اور شرمناک ہیں‘‘
تہران۔ ایران نے منگل کے روز اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کو ’’بدنام جھوٹا‘‘ قراردیا ‘ ‘ ایران کی یہ برہمی اس پر خفیہ طریقے سے جوہری ہتھیار تیار کرنے کے ضمن میں اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے پیش نظر ہے۔
خارجی وزارت کے ترجمان بہرم غصیمی نے تہران پر لگائے گئے تمام الزامات کو ’’بے بنیاد اور شرمناک ‘‘ قراردیا۔انہوں نے کہاکہ نتن یاہو کا تبصرہ ’’ بدنام جھوٹے ہیں جو سوائے جھوٹ اور من گھڑت باتوں کے کچھ نہیں کرسکتے‘‘۔
انہوں نے مزید کہاکہ’’ نتن یاہو اور معصوم بچوں کے قاتل یہودی دور کو عوام کی بنیاد ی سونچ کے متعلق سونچنے کی ضرورت ہے کیونکہ لوگ اب سمجھ چکے ہیں‘‘۔
پیر کے روز نتن یاہو نے ایران کے جوہری منصوبے کے متعلق نئے’’ شواہد‘‘ انکشاف کا دعوی کرتے ہوئے کہاکہ یہ کبھی بھی کارکرد ہوسکتے ہیں۔
مگر اپنے روایتی دشمن کی جانب سے تہران او ر دنیا کے چھ ممالک کے درمیان میں 2015کو ہوئے جوہری معاہدے کی خلاف کے روزی کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے۔
ایران ہمیشہ ہی نیوکلیئر ہتھیار کے حصول سے انکار کرتا آرہا ہے ‘ ایران کا زور ہے کہ وہ شہریوں کی ضرورت کے مطابق جوہری پروگرام کررہاتھا۔