باربادوس۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے خلاف مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے اور آخری ٹسٹ کی پہلی اننگز میں 293 رنز پر آوٹ ہوگئی جس میں نیشم میں سب سے زیادہ 78 رنز اسکور کئے۔ ویسٹ انڈیز کیلئے سلیمان بن نے 93 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ کیمر روچ نے 4 وکٹیں لیں۔ پہلے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے بغیر کوئی وکٹ کے پہلی اننگز میں 32 رنز اسکور کرلئے ہیں۔
دوسرے دن کا کھیل بارش سے متاثر
لیسٹر ۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور لیسٹر کے درمیان کھیلے جارہے تین روزہ میچ کا دوسرا دن بارش سے متاثر رہا اور ابتدائی سیشن میں ایک بھی گیند نہیں ڈالی گئی اور تادم تحریر کھیل کے متعلق غیریقینی صورتحال تھی۔ واضح رہے ہندوستان نے گذشتہ روز چار وکٹوں کے نقصان کے بعد 333 رنز بنانے کے بعد اپنی اننگز ختم کردی تھی۔