نیوزی لینڈ کے خلاف اسٹیو اسمتھ 4 نمبر پر بیٹنگ کرینگے

برسبین ۔ یکم نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے ٹسٹ کپتان اسٹیو اسمتھ نے آج توثیق کی کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میں چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرینگے تاکہ اپنی نسبتا ناتجربہ کار بیٹنگ لائین اپ کا توازن برقرار رکھ سکیں۔ مائیکل کلارک سے قیادت سنبھالنے کے بعد اسمتھ نے کہا ہے کہ وہ چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اب توثیق کی کہ وہ عثمان خواجہ کو اب 3 نمبر پر بیٹنگ کروائیں گے اور جو برنس کے ساتھ ڈیوڈ وارنر ٹیم کی اوپننگ کرینگے ۔ وہ خود چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرینگے ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ کا جمعرات سے آغاز ہو رہا ہے ۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے پہلے ویسٹ انڈیز کے دورہ کے موقع پر چوتھے نمبر پر بیٹنگ کی تھی ۔ چار نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ان کا اوسط 80 رہا ہے ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے چونکہ نسبتا ناتجربہ کار ٹیم منتخب کی گئی ہے اس لئے اسمتھ نے ٹیم کو توازن دینے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔