نیوزی لینڈ کی بہتر شروعات

نئی دہلی۔16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کیم ولیمسن کی زیر قیادت نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ہندوستان کے دورے کا آغاز بہتر انداز میں کیا ہے جیسا کہ تین مقابلوں کی ٹسٹ سیریز سے قبل یہاں شروع ہوئے واحد سہ روزہ وام اپ مقابلہ کے پہلے دن مہمان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 324/7 پر اس وقت ختم کردی جب پہلے دن ایک گھنٹے کا کھیل باقی تھا۔ دن کے اختتام پر ممبئی کی ٹیم نے 13 اوورس میں ایک وکٹ کے نقصان پر 29 رن اسکور کئے۔ میزبان ٹیم کے لئے نمبر 3 پر بیٹنگ کرنے والے ارمان جعفر نے 38 گیندوں میں 3 چوںکوں اور ایک چھکے کے ہمراہ ناقابل تسخیر 24 رنز اسکور کئے۔ نیوزی لینڈ کے بیٹسمینوں میں اوپنر لیتھم (55) اور کپتان کین ولیمسن (50) نے نصف سنچریاں اسکور کیں اور وکٹ جس پر اسپنرس کے لئے مدد نہیں تھی اس پر کھل کر مظاہرہ کیا۔ دیگر بیٹسمینوں میں راس ٹیلر (41) اور سنٹینر (45 ) نے بھی تیزرفتار رنز بنائے۔ بلوندر سدھو جونئر نے 2 وکٹ کئے۔