نیوزی لینڈ کیخلاف پریکٹس میچز کیلئے ٹیموں کا اعلان

نئی دہلی 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شریاس ایئر نیوزی لینڈ اے کے خلاف پہلے تین ونڈے میچز میں انڈیا A ٹیم کی قیادت کریں گے اور پھر نیوزی لینڈ کے خلاف دو وارم اپ میچز میں بورڈ پریسیڈنٹس الیون ٹیم کے کپتان بھی ہوں گے۔ آنے والی نیوزی لینڈ سیریز سے قبل بی سی سی آئی نے آج دو علیحدہ انڈیا اے ٹیموں کا اعلان کیا جو نیوزی لینڈ اے کے خلاف ویزاگ میں 5 ونڈے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ بورڈ پریسیڈنٹس الیون کو بھی نامزد کیا گیا جو پریکٹس میچز کھیلے گا۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان او ڈی آئی سیریز کا پہلا میچ ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں 22 اکٹوبر کو کھیلا جائے گا۔