نیوزی لینڈ کیخلاف آسٹریلیا کامیاب

برسبین ۔7 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلین الیون نے نیوزی لینڈ کو ٹور ونڈے میچ میں ایک وکٹ سے شکست دی۔ مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے215 رنز بنائے ،ٹام بلنڈیل نے نو چوکوں اور ایک چھکے سمیت 77 اور ول ینگ نے60 رنز میں چار چوکے اور دوچھکے لگائے۔ پیٹ کمنز ، جیسن بہرنڈروف اور نیتھن کولٹر نائیل نے فی کس تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آسٹریلین الیون نے میٹ ہنری کی تین جبکہ جمی نیشام اور ٹوڈ ایسٹل کی فی کس دو وکٹوں کے باوجود مطلوبہ ہدف کپتان آرون فنچ 52، ڈیوڈ وارنر39، نیتھن کولٹر نائیل 34 اور اسٹیون اسمتھ کے 22 رنز کی بدولت حاصل کرلیا۔بال ٹیمپرینگ کی سزا کے بعد وارنر اور اسمتھ کا یہ ٹیم کے ساتھ پہلا مقابلہ تھا۔