نیوزی لینڈ کا نمبر ایک مقام خطرہ میں

لاہور۔30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی نے تازہ ترین ٹوئنٹی20 درجہ بندی جاری کر دی ہے جس میں پاکستان بدستور دوسرے نمبر پر موجود ہے۔نئی درجہ بندی کے مطابق نیوزی لینڈ 125 نشانات کیساتھ بدستور سرفہرست ہے، پاکستان نے سری لنکا کے خلاف کلین سوئپ کے بعد 3 نشانات حاصل کیے ہیں جس کے بعد اس کے جملہ 124 ہوگئے ہیں، تاہم ایک پوائنٹ کے فرق سے بدستور دوسری مقام پر موجود ہے جب کہ ویسٹ انڈیز تیسرے، انگلینڈ چوتھے، ہندوستان پانچویںِ جنوبی افریقہ چھٹے، آسٹریلیا ساتویں، سری لنکا آٹھویں ، افغانستان نویں اور بنگلہ دیش کی ٹیم دسویں نمبر پر موجود ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور ہندوستان کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز یکم نومبر سے کھیلی جائے گی ہے جب کہ ہندوستان میں نیوزی لینڈ کی ناکامی پاکستان کیلیے خوشخبری کاپیغام ثابت ہو سکتی ہے۔