کراچی ۔26 جنوری (سیاست ڈاٹ کا م ) 25جنوری 2018کا دن شاید نیوزی لینڈ کے شائقین اور کرکٹرز کبھی فراموش نہ کرسکیں۔ اس دن نیوزی لینڈ کی انڈر19 ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں افغانستان جیسی غیر معروف ٹیم کے خلاف 202 رنز کی بڑی شکست ہوئی۔ نیوزی لینڈ ٹورنمنٹ جیتنے کے لئے پسندیدہ تھی اس شکست نے نیوزی لینڈ کے کمنٹیٹرز کو پریشان کردیا انہوں نے افغان ٹیم کے کھلاڑیوں کو زائد عمر کا قرار دے دیا۔