لنکون۔ 27جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ پریزیڈنٹ الیون نے وارم اپ میچ میں پاکستان کو ایک وکٹ سے ہرا دیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے268رنز کا نشانہ مقرر کیا، جو کیوی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔کپتان مصباح الحق 88 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔بریٹ سٹ کلف اوول میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا ،اوپنر محمد حفیظ 18 ،سرفراز احمد صفر، یونس خان7 اور حارث سہیل صرف6 رنز بناسکے۔صہیب مقصود 25 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ چھٹی وکٹ پر مصباح الحق اور عمر اکمل نے116 رنز کا اضافہ کیا ،عمر اکمل77 رنز بناکر آئوٹ ہوئے ،مصباح الحق نے ناقابل شکست 88 رنز بنائے۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں پر 267 رنز اسکور کئے ، جو نیوزی لینڈ پریزیڈنٹ الیون نے 9 وکٹوں کے نقصا ن پربنا لیے۔