نیوزی لینڈ ٹسٹ سیریز :آسٹریلیائی ٹیم میں عثمان خواجہ ، جوبرنس شامل

سڈنی ۔ 30 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف برسبین میں آئندہ ہفتہ سے شروع ہونے والے پہلے ٹسٹ میچ کیلئے جوبرنس اور عثمان خواجہ کو دوبارہ شامل کرلیا ہے۔ جوبرنس آئندہ میچ میں ڈیوڈ ورانر کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے ۔ عثمان خواجہ ، توقع ہے کہ 12 رکنی ٹیم میں مخلوعہ تیسرا مقام پُر کریں گے ۔ برنس اور خواجہ کو رواں ماہ ملتویہ دورہ بنگلہ دیش کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا ۔ ان دونوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف کینبرا میں گزشتہ ہفتہ کرکٹ آسٹریلیا XI کی طرف سے کھیلتے ہوئے سنچریاں بنایا تھا ۔ خواجہ ، 2013 ء کی ایشس سیریز کے بعد آسٹریلیا کیلئے نہیں کھیل سکے ہیں لیکن برنس نے ہندوستان کیخلاف دو ٹسٹ میچوں میں حصہ لیا تھا ۔