نیوزی لینڈ فائنل کیلئے پسندیدہ ٹیم عمران خان کا تاثر

اسلام آباد، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ جیتنے کیلئے فیورٹ قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ پہلا ورلڈکپ ہے جس میں چار بہترین ٹیموں نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی جبکہ نیوزی لینڈ کی جنوبی افریقہ کے خلاف دبائو میں ٹارگٹ کے حصول کے حوالے سے بہترین کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف اعصاب کی جنگ جیت لی اور اب وہ فائنل کیلئے میری پسندیدہ ٹیم ہے۔