ویلنگٹن۔25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ نے رگبی ورلڈ کپ سیونز 2018 ٹورنمنٹ کا خطاب جیت لیا۔ نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو فیصلہ کن مقابلے میں شکست دے کر نہ صرف خطاب کا کامیاب دفاع کیا بلکہ وہ مسلسل دو مرتبہ ورلڈ سیونز ٹرافی جیتنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔