نیوزی لینڈ اوپن میں ہندوستان کی مہم ختم

آکلینڈ ، 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ اوپن گرانڈ پری گولڈ کے 120,000 امریکی ڈالر والے ایونٹ میں ہندوستانی مہم آج اختتام پذیر ہوگئی جبکہ آنند پوار اور رچیتا سہدیو نے یہاں اپنے متعلقہ مقابلے ہار دیئے۔ 11 ویں سیڈ پوار جنوبی کوریائی تھرڈ سیڈ لی ہیون اِل نے مینس سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں یہاں نارتھ شور ایونٹس سنٹر میں 34 منٹ کی مسابقت میں 14-21، 7-21 سے ناکام ہوگئے۔ اس کامیابی کے ساتھ لی نے ہندوستانی حریف پر اپنی سبقت 2-0 کرلی ہے۔ دریں اثناء رچیتا کو اپنے مکسڈ ڈبلز پارٹنر نیوزی لینڈ کے ابھینو مانوتا کے ساتھ سکنڈ راؤنڈ میں شکست ہوئی۔ وہ پانچویں سیڈ چینی جوڑی زینگ سی وی اور چن قینگ چن کے مقابل 19 منٹ میں 7-21، 10-21 سے ہارے۔