کرسٹ چرچ۔25ڈسمبر( سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان دو ٹسٹ مقابلوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ کل یہاں شروع ہورہا ہے اور اُمید ہے کہ پہلے مقابلے کیلئے بولروں کیلئے سازگار وکٹ رہے گی ۔ ٹسٹ کے علاوہ یہاں 8برسوں کے دوران پہلی مرتبہ شہر میں زلزلہ بھی آیاہے جو کہ ورلڈ کپ کی تیاری کو متاثر کرسکتا ہے ۔ 8جنوری کو جب ورلڈ کپ کیلئے ٹیموں کے قطعی فیصلے کئے جائیں گے اُس سے ایک دن قبل سیریز کا دوسرا مقابلہ ختم ہوگا۔ نیوزی لینڈ ٹیم میں نیل ویگنر ‘ ونگ اور ڈوگ برسویلس تیسرے فاسٹ بولر کیلئے موجود ایک مقام کیلئے موجود ہیں جب کہ ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ میزبان ٹیم کے پہلے فاسٹ بولروں کی جوڑی ہوگی ۔ یہاں کھلاڑیوں کو پہلے ٹسٹ سے قبل فراہم کئے گئے نیٹس بھی وکٹ کی مناسبت سے تیار کئے گئے ہیں جو کہ فاسٹ بولروں کیلئے کافی سازگار دکھائی دیئے جہاں گیند کی رفتار اور اچھال کافی زیادہ دیکھی گئی ہے ۔ ورلڈ کپ 2015ء سے قبل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ دونوں ہی ٹیمیں اپنی گذشتہ سیریزوں میں کامیابی کے ساتھ کافی پُرعزم ہے جیسا کہ سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے جب کہ نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو گھریلو شکست دینے کے بعد متحدہ عرب امارات میں منعقدہ بیرون ملک سیریز میں پاکستان کو شکست دی ہے ۔ ساؤتھی اور بولٹ نے نیوزی لینڈ کیلئے ایک شاندار فاسٹ بولروں کی جوڑی بنادی ہے جو حریف بیٹسمینوں کیلئے خطرناک ثابت ہورہی ہے ۔ سری لنکائی ٹیم کم تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ نیوزی لینڈ پہنچی ہے کیونکہ مہمان ٹیم کے نظریں 14 فبروری کو شروع ہونے والے ورلڈ کپ پر مرکوز ہے لہذا وہ ورلڈ کپ کے متوقع کھلاڑیوں کو اس سیریز میں موقع دینے کوشاں ہے ۔ سری لنکا کے کوچ مارون اٹاپٹو نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کے 15کھلاڑیوں میں سے ہی ٹسٹ سیریز میں موجود ہیں۔