صحت مند زندگی کیلئے اچھی نیند نہایت ضروری ہے اور اچھی نیند کیلئے بروقت سونا بہت ضروری ہے۔ اگرچہ اس بات پر تو اتفاق پایا جاتا ہے کہ بروقت سونا چاہئے لیکن سونے کا بہترین وقت کیا ہے، اس کے بارے میں ہر ایک کی اپنی رائے ہے۔ بہترین اور مفید ترین نیند کیلئے ضرور ی ہے کہ آپ رات 10 بجے سوجائیں اور صبح 6 بجے بیدار ہوں۔ انسانی جسم اور ماحول کا تال میل اسی صورت میں بہترین طریقے سے قائم رہ سکتا ہے جب انسان رات 10 سے صبح 6 بجے کے دوران اپنی نیند پوری کرے۔ اگرچہ سب کیلئے ان اوقات میں سونا ممکن نہیں لیکن ہمیں کوشش ضرور کرنی چاہئے کہ ہم سونے کیلئے بہترین وقت یعنی 10 بجے سوجائیں۔