ریوڈی جنیرو۔12جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) میزبان ٹیم برازیل کے زخمی کھلاڑی نیمر فیفا ورلڈ کپ 2014ء کے بہترین کھلاڑیوں کی مختصر فہرست میں شامل ہوچکے ہیں ۔ جب کہ 7 بہترین کھلاڑیوں میں کل جرمنی اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلے جانے والے فائنل مقابلے کے بعد فاتح کھلاڑی کا اعلان کیا جائے گا ۔ دیگر کھلاڑیوں میں لیونل میسی ‘ جے ویئر اور ڈی ماریا ارجنٹینا کی نمائندگی کررہے ہیں جب کہ جرمنی سے چار کھلاڑی کپتان فلپ لیہم ‘ پانچ گول بنانے والے میولر‘ ٹونی کروز اور میاٹس ہیومل شامل ہیں ۔ زخمی ہونے سے قبل نیمر نے چار گول اسکور کئے تھے جب کہ میسی بھی چار گول اسکور کرتے ہوئے فائنل میں پہنچ چکے ہیں ۔ 2010ء میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز یوروگوائے کے کھلاڑی ڈیگو فرلان اور 2006ء میں فرانس کپ کپتان زین الدین زیڈان نے حاصل کیا تھا ۔