سنگاپور15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) برازیلی اسٹار نیمر کی ہیٹ ٹرک نے دوستانہ میچ میں جاپان کو شرمناک شکست پر مجبور کردیا جبکہ لیونل میسی ، نکولس گیٹن اورگونزولا ہاگیون نے ہانگ کانگ کو تختہ مشق بنالیا۔ ارجنٹینا نے دوستانہ میچ میں ہانگ کانگ کیخلاف 7-0 سے کامیابی اپنے نام کی۔ سنگاپور میں کھیلے گئے میچ میں برازیل اور جاپان کے درمیان دوستانہ میچ کھیلا گیا جس میں برازیلی فاورڈراورکپتان نیمر نے جارحانہ انداز کا مظاہرہ کیا اور چار گول بناکر جاپان کوگھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ جاپان کی ٹیم برازیلی اسٹارز کے سامنے بے بس نظر آئی اور کوئی گول نہ کرسکی۔ برازیلی ٹیم نے دوستانہ میچ 4-0 سے جیت لیا۔ دوسری جانب شمالی امریکہ سے تعلق رکھنے والی ٹیم ارجنٹینا کے میسی کا جادو چل گیا۔ ارجنٹینا پلیئرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے میزبان ٹیم ہانگ کانگ کا حشر براکردیا۔ کپتان میسی،نکولس گیٹن اورگونزولا ہاگیون نے فی کس 2 جبکہ ایور بینگا نے ایک گول کیا۔ واضح رہے کہ ارجنٹینا کو دوستانہ میچ میں برازیل کیخلاف 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔