نیل پالش لگانا بھی میک اَپ کا ہی ایک حصہ ہے، اور اس کے ذریعہ آپ اپنے ناخنوں کو خوبصورت اور دلکش بناسکتی ہیں۔نیل پالش لگانے سے پہلے اپنے ناخن کی ہیئت کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔
اگر آپ کے ناخن صحتمند اور لمبے نہیں ہیں تو آپ کو چاہئے کہ اپنے ناخنوں پر کسی ایسے قدرتی رنگ کی نیل پالش لگائیں جو زیادہ شوخ نہ ہوںگوری اور سانولی رنگت والی خواتین نیل پالش کسی بھی رنگ کی استعمال کرسکتی ہیں لیکن اس کیلئے ناخنوں کا صحتمند ہونا شرط ہے۔گہرے رنگوں کی نیل پالش اچھی نہیں لگتی۔جن خواتین کی رنگت زیتونی ہو تو وہ اپنے ناخنوں پر کھلتے ہوئے رنگوں کی نیل پالش لگائیں جو اِن کے ہاتھوں پر اچھی لگے گی۔ سانولی رنگت کی خواتین کو چاہئے کہ وہ خاکستری رنگ کی نیل پالش استعمال کریں۔