حیدرآباد ۔ 26 مارچ ( سیاست نیوز) نیلوفر ہاسپٹل ریڈہلز میں ایک شخص کی مشتبہ حالت میں موت واقع ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ راجو جو پیشہ کاشت کار ہے 25 مارچ کو اپنی چار سالہ لڑکی کو نیلوفر دواخانہ میں شریک کیا تھا ۔راجو احاطہ دواخانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں سے موجود تھا اور اس کی کل رات دیر گئے اچانک موت واقع ہوگئی ۔ نامپلی پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ۔