حیدرآباد۔13اپریل ( پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے ضلع نیلور میں سولوروپیٹ ریلوے اسٹیشن پر چینائی ۔ گڈور پاسنجر ٹرین کے ایک کوچ میں آج شام اچانک آگ لگ گئی ‘ تاہم اس حادثہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ۔ گڈور ریلوے پولیس ذرائع نے کہا کہ شام 7.20 بجے اس ٹرین کے انجن سے متصلہ دوسرے کوچ میں شارٹ سرکٹ کے سبب اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کو دیکھتے ہی مسافرین شعلہ پوش کوچ سے باہر نکل گئے ۔ جھلستے ہوئے کوچ کو ٹرین سے الگ کردیا گیا ۔