حیدرآباد ۔ 28 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے اے سبا ریڈی اسسٹنٹ جیالوجسٹ اور کے مراہل عرف مرلی رائیلٹی انسپکٹر دفتر اسسٹنٹ ڈائرکٹر مائنس اینڈ جیالوجی ( ویج ) ایس پی ایس آر ضلع نیلور کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا ۔ تفصیلات کے بموجب انہوں نے شکایت کنندہ سے لاریوں کے ریلیز آرڈر کی اجرائی کے لیے 80 ہزار روپئے رشوت طلب اور قبول کی تھی ۔ دونوں ہی عہدیداروں کو گرفتار کرلیا گیا اور اسپیشل جج برائے ایس پی ای اینڈ اے سی بی کسیس نیلور کے روبرو پیش کیا جائے گا ۔۔