نئی دہلی ۔ /5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی نے نیشنل ہیرالڈ مقدمہ میں بی جے پی لیڈر سوامی سبرامنیم سوامی کی جانب سے دستاویزات کی طلبی کو شرپسندی پر مبنی قرار دیا ۔ انہوں نے عدالت میں جواب دیتے ہوئے کہاکہ سوامی کی درخواست ایک نئے مقدمہ کی راہ ہموار کرنے کی کوشش پر مبنی ہے ۔