نیشنل ہیرالڈ عمارت کی لیز :مرکز کا ہائیکورٹ کو جوں کی توں حالت 22 نومبر تک برقرار رکھنے کا تیقن

نئی دہلی 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے جمعرات کے دن نئی دہلی ہائیکورٹ کو زبانی تیقن دیا کہ وہ 22 نومبر تک جوں کا توں حالت برقرار رکھے گی اور اراضی کی لیز کے معاملہ میں دخل اندازی نہیں کرے گی کیوں کہ اس میں اسوسی ایٹیڈ جرنلسٹ لمیٹیڈ جو نیشنل ہیرالڈ روزنامہ شائع کرتی ہے، ملوث ہے۔ سالیسٹر جنرل تشار مہتا کے اِس تیقن کو زراعت و ترقیات کے دفتر کی جانب سے پیش کیا گیا۔ یہ وضاحت اُس وقت برسر عام آئی جبکہ جسٹس سنیل گوڑ نے کہاکہ وہ اِس معاملہ کی سماعت کسی اور دن کرنا چاہتے ہیں اور مرکز کو چاہئے کہ اُس وقت تک جوں کی توں حالت برقرار رکھے۔ مقدمہ کی آئندہ سماعت 22 نومبر کو مقرر کی گئی ہے۔ ناشر نے 12 نومبر کو ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے 30 اکٹوبر کے وزارت شہری ترقیات کے حکمنامے کو چیلنج کیا تھا جس سے 56 سال قدیم لیز کالعدم کردی گئی تھی اور عمارت کے احاطہ میں واقع پریس انکلیو کو آئی ٹی او 15 نومبر تک منتقل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ سینئر ایڈوکیٹ ابھیشک مانو سنگھوی نے اے جے ایل کی پیروی کرتے ہوئے کہاکہ جوں کی توں حالت کا مطلب قبضہ حاصل نہ کیا جائے اور کوئی کارروائی عمارت کے احاطہ میں انجام نہ دی جائے۔ کیوں کہ یہ قانون غیر مجاز قبضہ 1971 ء کی خلاف ورزی ہوگی۔ معاملے کو اُس وقت تک کے لئے ملتوی کردیا جائے ۔ اِس پر عدالت نے یہ وضاحت طلب کی۔