حیدرآباد۔ 16 ستمبر (راست) وشاکھاپٹنم میں 7، 8 اور 9 ستمبر 2018ء کو منعقد ہوئے سہ روزہ نیشنل کراٹے چمپین شپ میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے مقابلوں میں حصہ لیا جس میں چیف کوچ ماسٹر عبدالرحیم کی نگرانی میں انٹرنیشنل مارشل آرٹس اکیڈیمی سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے تلنگانہ کی نمائندگی کی اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے شاندار مظاہرہ کیا اور ریاست تلنگانہ کو دوسرا مقام دلوایا ۔ اس اکیڈیمی سے تعلق رکھنے والی طالبات کی خاص بات یہ رہی کہ طالبات نے باحجاب رہتے ہوئے مقابلہ میں حصہ لیا اور پھر ایک مرتبہ ثابت کیا ہے کہ حجاب ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہے۔ اس نیشنل کراٹے چمپین شپ میں آندھرا پردیش کو پہلا اور اڈیشہ کو تیسرا مقام حاصل ہوا۔