حیدرآباد ۔ 5 مئی ۔(ای میل ) تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن کی سب جونیر گرلز ٹیم کا انتخاب ہوا ہے جو نیشنل فٹبال چمپین شپ میں حصہ لے گی ، جس کا انعقاد کٹک (اڈیشہ ) میں 8 تا 22 مئی عمل میں لایا جارہاہے ۔ سکریٹری اسوسی ایشن جی پی پالگنا سابق انٹرنیشنل فٹبالر کی اطلاع کے بموجب تلنگانہ فٹبال ٹیم 20 ارکان پر مشتمل ہے جس میں جی سومیا کیپٹن بنائی گئی ہیں۔ ونود کمار کوچ ، نینسی نویدیتا منیجر اور روپ کمل بیزاواڈا فزیوتھراپسٹ ہیں ۔