نیشنل اسپورٹس ڈے پر پر وزیراعظم کی مبارکباد

نئی دہلی۔29 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے نیشنل اسپورٹس ڈے کے موقع پر کھیل کے مداحوں کو مبارکباد دی ہے ۔مسٹر مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا تمام کھیل مداحوں کو نیشنل اسپورٹس ڈے کی مبارک باد۔ ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند جی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر خراج تحسین، میں ان لوگوں سے کھیلوں اور فٹنس سے متعلق سرگرمیوں کو ترجیح دینے کی اپیل کرتا ہوں جو صحت مند ہندوستان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کریںگے ۔انہوں نے کہامیں ان تمام لوگوں کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے مختلف کھیل کے مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی اور ناقابل فراموش فتوحات حاصل کی ہیں ۔ انہوں نے سخت محنت و مشقت سے کئی سنگ میل قائم کئے ہیں۔یہ سال کھیل مداحوں کے لئے خاص رہا کیونکہ ہندوستانی کھلاڑیوں نے ایشیائی کھیل2018 اوردولت مشترکہ کھیلوں سمیت مختلف ٹورنمنٹوں میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے ۔خیال رہے ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کی سالگرہ29 اگست کو ہر سال قومی کھیل دن کے طور پر منائی جاتی ہے ۔