نیرو مودی بھی لندن فرار ‘ پناہ کی درخواست

لندن ۔11 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ارب پتی نیرو مودی جس نے پنجاب نیشنل بینک کو 2 بلین ڈالرس کا چونا لگایا جس کی وجہ سے گذشتہ دو ماہ سے نیرو مودی اخبارات کی شہ سرخیوں میں موجود تھا لیکن اب وہ بھی وجے مالیا کی طرح لندن فرار ہوگیا جہاں اس نے برطانوی حکام سے یہ کہہ کر پناہ کی درخواست کی ہیکہ ہندوستان میں اس کے ساتھ سیاسی انتقام لیا جاسکتا ہے۔ نیرو مودی اور اس کے انکل میہول چوکسی نے پنجاب نیشنل بینک کو ایک بڑا دھوکہ دینے پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ پوچھ گچھ کررہی ہے جبکہ دیگر مرکزی ایجنسیاں بھی ان دونوں کے خلاف تحقیقات کررہی ہیں کیونکہ پنجاب نیشنل بینک نے شکایت کی تھی کہ دونوں نے مل کر بینک کو دھوکہ دیا جو زائد از 13000 کروڑ روپئے ہے جس میں بینک کے کچھ ملازمین سے بھی انہوں نے سازباز کرتے ہوئے خطیر رقمی دھوکہ دیا۔ کہا جارہا ہیکہ نیرومودی اور چوکسی ان کے خلاف فوجداری معاملات درج کئے جانے سے قبل ہی ملک چھوڑ کر فرار ہوگئے۔