نیروس ATA USA 2016 شو کا شکاگو میں انعقاد

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : سال 1977 سے نیروس فیشن کی دنیا میں ایک مشہور نام ہے جب کہ نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ہند بھی نیروس کے روایتی فیشن ملبوسات کی دھوم ہے ۔ 3 جولائی کو شکاگو امریکہ میں اے ٹی اے یو ایس اے 2016 فیشن شو کا انعقاد عمل میں آیا ۔ نیروس کے اس فیشن شو کے لیے 45 میں سے دس کو شارٹ لسٹ کرتے ہوئے تین کو ونر قرار دیا گیا ۔ اس شو کی کاجل اگروال کو ونر قرار دیا گیا ہے ۔ جب کہ رشی کھنہ اور لاوینا ترپاٹھی کو فرسٹ اور سکنڈ رنر اپ بالترتیب قرار دیا گیا ۔ اس شو میں شرکت کرنے والے اہم شخصیتوں میں مس کویتا ( ایم پی ) مس سوجا اور اے ٹی اے صدر پی سدھاکر شامل ہیں ۔ اس شو میں زائد از 9 ہزار دو سو سامعین شامل تھے ۔ جنہوں نے اس شو کا مشاہدہ کیا ۔ حیدرآبادی نیروس کی بیرون ملک کامیاب انعقاد پر نیروس انتظامیہ نے مسرت کا اظہار کیا ۔۔