حیدرآباد ۔ 7 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : روایتی ملبوسات کی صنعت میں مشہور نام نیروس حیدرآباد کو ’ ریجنل فیشن ریٹیلر آف دی ایر ‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ یہ ایوارڈ ممبئی میں انڈین فیشن ایوارڈ تقریب کے دوران انڈیا فیشن فورم کی جانب سے دیا گیا ۔ یہ ایوارڈ آئی ایف ایف کی جانب سے ہریش کمار ایم ڈی نیروس کو پیش کیا گیا ۔ اس اعزاز کیلئے 12 نامزدگیاں پیش کی گئیں تھیں ۔ اس موقع پر ہریش کمار نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیروس کو اس باوقار ایوارڈ کی پیشکشی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم صحیح سمت میں جارہے ہیں ۔ مسٹر اویناش کمار نے کہا کہ ایوارڈ کے حصول اور کامیابی کا سہرا ہماری تمام تر نیروس ٹیم اور ہمارے معزز گاہکوں کو جاتا ہے ۔ انہوں نے ایوارڈ کے حصول پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بالاخر ہم نے حیدرآباد کو قومی فیشن کے نقشہ میں ابھارا ہے ۔۔