نیروز کے نئے شوروم کا پونے میں قیام،کرشمہ کپور کے ہاتھوں افتتاح

حیدرآباد ۔ 8 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : حیدرآباد و ممبئی جیسے گہما گہمی والے شہروں میں معقول عام نسلی برانڈ پر زبردست ردعمل کے بعد نیروز نے پونے میں 5 مئی کو ویمن نگر میں فیونکس مارکٹ سٹی میں اپنے پہلے اسٹور کا کرشمہ کپور کے ہاتھوں افتتاح کروایا ہے ۔ اسٹور میں موجودہ سیزن کے رجحانات پر مبنی مسحور کن نسلی ملبوسات موجود ہیں ۔ لانچ کی میزبانی منیجنگ ڈائرکٹر اویناش کمار نے کی ۔ سارے ہندوستان میں نیروز نے نسلی فیشن ملبوسات کے لیے ایک نیا معیار قائم کردیا ہے ۔ ہر قسم کے لباس کی تیاری میں اعلیٰ معیار خوشنما ڈیزائن وغیرہ کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ نیروز کے منیجنگ ڈائرکٹر اویناش کمار نے بتایا کہ ویمن نگر پونے کی فیونکس مارکٹ سٹی میں نیروز کے لانچ کا اعلان کرتے ہوئے انہیں مسرت ہے جب کہ اس کارروائی کا آغاز 2 ہزار مربع فٹ سے ہورہا ہے ۔ جو ذیلی برانڈس کے لیے بھی خریداری مرکز کی طرح ہے ۔ ہمارے پاس بچوں کے لیے بھی لٹل نیروز ملبوسات موجود ہیں ۔اونیش کمار منیجنگ ڈائرکٹر اور عاصم خاں مارکیٹنگ منیجر موجود تھے ۔۔